Follw Us on:

غزہ پر قبضے کا اعلان، ٹرمپ کو امریکہ کے اندر سے مخالفت کا سامنا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Trump and netan
نیتن یاہو نے اپنی گفتگو میں کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی کیونکہ اسرائیل کو غزہ میں اپنا کام مکمل کرنا ہے۔ (فوٹو: رائٹرز)

امریکی صدر کے غزہ پر قبضے کے اعلان کے بعد امریکا کے اندر سے ہی حکام نے ٹرمپ کے اس بیان کی محالفت کر دی۔

سینیٹر کرس مرفی نے ایکس پر لکھا کہ ٹرمپ مکمل طور پر اپنا دماغ کھو چکے ہیں۔ غزہ پر امریکی حملہ ہزاروں امریکی فوجیوں کے قتل اور مشرق وسطیٰ میں کئی دہائیوں کی جنگ کا باعث بنے گا۔ یہ ایک بھیانک مذاق کی طرح ہے۔

ایک اور امریکی سینیٹرکرس وان ہولان نے کہا ہے کہ”یہ اعلان خطے میں ہمارے عرب شراکت داروں کو کمزور کرتے ہوئے ایران اور دیگر مخالفین کو حملہ کرنے پہ اکسائے گا”۔

ڈیموکریٹ نے کہا کہ “ٹرمپ کی تجویز دو ریاستی حل کے لیے کئی دہائیوں کی دو طرفہ امریکی حمایت کی نفی کرتی ہے۔ کانگریس کو اس خطرناک اور لاپرواہ منصوبےکا مقابلہ کرنا چاہیے”۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس