Follw Us on:

فلپائن میں امریکی جاسوس طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
ہلاک ہونے والے فوجی اہلکار کا تعلق امریکی میرین کور سے تھا۔ (فوٹو: سی این این)

فلپائن میں امریکی فوج کا جاسوس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار چار اہلکار ہلاک ہوگئے۔ یہ دل دہلا دینے والا حادثہ جنوبی فلپائن کے علاقے ماگوئندانو ڈیل سور میں پیش آیا۔

جہاں چاول کے کھیتوں میں بیچ کرافٹ کنگ ایئر 350 کا ملبہ دکھائی دے رہا ہے۔ حادثے کی تصاویر، جن کی تصدیق ایک امریکی دفاعی عہدیدار نے کی ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے فوجی اہلکار کا تعلق امریکی میرین کور سے تھا۔ لیکن اس بات کا تاحال پتا نہیں چل سکا کہ تین دفاعی ٹھیکیدار بھی امریکی شہری تھے یا نہیں۔

یہ حادثہ فلپائن کی درخواست پر امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی کی سرگرمیوں کے لیے تفویض کیے گئے معمول کے مشن کے دوران پیش آیا۔

یہ دو انجن والا ٹربو پروپ طیارہ فلپائن کے لیے اپنی خدمات فراہم کر رہا تھا۔ (فوٹو: یو ایس نیول بیس)

امریکی فوج کی انڈو پیسیفک کمانڈ کے مطابق، یہ دو انجن والا ٹربو پروپ طیارہ فلپائن کے لیے اپنی خدمات فراہم کر رہا تھا۔ تاہم حادثے کی وجہ کا پتہ ابھی تک نہیں چل سکا۔ طیارہ میٹرا اسپیشل ایرو اسپیس آئی ایس آر انکارپوریٹڈ میں رجسٹرڈ تھا اور اپنی دفاعی شراکت داریوں کے لیے ایئربورن انٹیلی جنس، سرویلنس اور ریکونسنس (اے آئی ایس آر) حل فراہم کرتا تھا۔

یہ حادثہ فلپائن کے نئے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور ان کے ہم منصب وزیر قومی دفاع گلبرٹو ٹیوڈورو جونیئر کے درمیان پہلی ملاقات کے اگلے دن پیش آیا۔ ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے بحیرہ جنوبی چین میں ڈیٹرنس کی اہمیت اور فلپائن کی فوجی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

 

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس