پاکستان کے سابق وزیر خارجہ کو امریکی صدر کے ناشتہ میں شریک ہونا اور اس کی تصاویر جاری کرنا مہنگا پڑ رہا ہے ۔
بلاول بھٹو کی امریکہ میں موجودگی پاکستان میں توجہ حاصل کر رہی ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں وزیر اطلاعات رہنے والے فواد چوہدری نے بلاول پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’صدر ٹرمپ کا 73ویں نیشنل بریک فاسٹ سے خطاب ختم ہوا ہے۔ شاید ہی کسی اور ملک کے (سابق) وزیر خارجہ نے اس طرح ٹکٹ لے کر خطاب سُنا ہو جس طرح بلاول بھٹو صاحب نے سُنا ہے۔‘
ایک صارف آفتاب گورایہ نے فواد کو جواب دیا کہ ’مسٹر فواد ٹکٹ خرید کر شرکت کرنے والوں کو نہ تقریب سے خطاب کی دعوت دی جاتی ہے نہ فرنٹ ٹیبل پر بٹھایا جاتا ہے۔‘
انھوں نے بلاول کے دفاع میں کہا کہ انھوں نے ’بہترین سفارتکاری کرتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی کی۔‘
سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر بھی گردش کر رہی ہیں جن میں بلاول اس تقریب کے شرکا میں شامل ہیں جبکہ ٹرمپ خطاب کر رہے ہیں۔
اس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ محسن نقوی بھی اس وقت تنقید کی زد میں آئے تھے جب وہ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے لیے امریکہ گئے تھے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق محسن نقوی نے امریکی کانگریس کے ارکان کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا تپا کہ امریکہ کے ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اُکسایا جا رہا ہے۔
پاکستان کے سابق وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین کو امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے بھرپور جواب دیا اور کہا کہ نیشنل بریک پرئیر بریک فاسٹ کے ٹکٹ نہیں ہوتے۔
نیشنل پرئیر بریک فاسٹ (National Prayer Breakfast) کے ٹکٹ نہیں ہوتے چوری صاب! یہ Invitation Only تقریب ہے۔ بندہ جہلم میں بیٹھکر واشنگٹن کی بات کرے تو کسی سے پُوچھ ہی لیتا ہے۔ ویسے ٹکٹ کی بات ہوتی تو پی ٹی آئی والوں کے پاس چندہ کی کیا کمی ہے؟ کسی ڈاکٹر سے کہہ کر ٹکٹ خریدوا لیتے۔
https://t.co/MpwPdPapie pic.twitter.com/hA3Izlzmvf
— Husain Haqqani (@husainhaqqani) February 7, 2025
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے مضبوط کیے جانے چاہئیں۔
واشنگٹن میں نیشنل پرئیر بریک فاسٹ میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے ۔ بلاول بھٹو کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے تقریب میں شرکت کی اور یہاں دنیا بھر سے لوگ شریک تھے، یہ ایک بہت اچھا موقع تھا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اختتامی تقریب سے میں نے خطاب کیا ہے اور میرا یہ کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے مضبوط کیے جانے چاہئیں، مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پرئیر بریک فاسٹ بین المذاہب ہم آہنگی کا ایک بہت اچھا موقع ہے، ان کی اراکین کانگریس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، اب وہ وزیر خارجہ نہیں رہے، تمام ملاقاتیں ذاتی حیثیت میں کیں۔
امریکہ کو پہلے سے زیادہ طاقتور بنائیں گے: ٹرمپ
امریکی صدر نے واشنگٹن میں دعائیہ ناشتے سے خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا سنہری دور شروع ہوگیا ہے، امریکہ کو پہلے سے زیادہ طاقتور بنائیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ’نیشنل پریئر بریک فاسٹ‘ سے خطاب میں کہنا تھا کہ امریکہ ہمیشہ ایک قوم بن کر رہے، آزادی اظہاررائے کا ہر قیمت پر تحفظ کرنا ہوگا،

اگلے سال امریکہ کے قیام کے 250 سال مکمل ہونے جارہے ہیں، ہمیں دنیا کے سامنے مزید مضبوطی سے کھڑا ہونا ہوگا، ہم اپنے ہیروز کو عزت دینے جا رہے ہیں،نیشنل گارڈن آف امریکن ہیروز بنانے کا ایگزیکٹو آرڈر دے دیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ ریگن ائیرپورٹ پر گزشتہ دنوں ایک المناک حادثہ ہوا، حادثے میں کافی غلطیاں شامل تھیں، جو نہیں ہونی چاہیے تھیں۔ کورونا وبا کے دوران لوگ چرچ نہیں جا سکے اورانھوں نے انٹرنیٹ کا رخ کیا۔
کورونا کی وبا کے دوران تقریبات منسوخ کرنا پڑیں، لوگ ساتھ ساتھ نہیں بیٹھ سکتے تھے۔ پہلی ترجیح امریکا ہے اپنے ملک کو مضبوط بنانا ہے۔ ایئرٹریفک کنٹرول کے لیے نیا کمپیوٹروئزڈ نظام لائیں گے۔