چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر و تزئین میں حصہ لینے والے مزدوروں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “محمد رضوان کی قیادت میں ہم
چیمپئنز ٹرافی جیتیں گے۔”
انہوں نے مزدورں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔
انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کو دنیا کے بہترین اور خوبصورت اسٹیڈیمز میں شامل کرنے کا وعدہ پورا ہونے پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔ مزدوروں کی انتھک محنت کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا، اس لیے وزیراعظم شہباز شریف
سے گزارش کروں گا کہ ان ورکرز کے لیے خصوصی ایوارڈز کا اعلان کریں۔

محسن نقوی نے کہا کہ “آج پاکستان کے لیے خوشی اور فخر کا دن ہے۔” شائقین اور کھلاڑیوں کو جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جو اسٹیڈیم میں ایک یادگار تجربہ فراہم کریں گی”۔
انہوں نے مزید کہا کہ “چیمپئنز ٹرافی ایک شاندار ایونٹ ہوگا، جو قذافی اسٹیڈیم کی جدید شکل کے شایان شان ہوگا، اور دعا ہے کہ “تین ملکی سیریز میں پاکستان کامیاب ہو”۔