Follw Us on:

چیمپیئنز ٹرافی 2025: ‘پاکستان انڈیا میچ کے ٹکٹ کی قیمت نو لاکھ” ہو گئی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پاکستان بھارت میچ کے ٹکٹ منٹوں میں فروخت

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا سب سے بڑا اور تاریخی مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس میچ کا شائقین کرکٹ میں جوش و جذبہ انتہاؤں کو چھو رہا ہے اور اس کا اثر ٹکٹوں کی فروخت پر بھی واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔

دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے اس سنسیشنل ٹاکرے کی ٹکٹوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ مختلف قیمتوں پر دستیاب ٹکٹس کی ریکارڈ فروخت کے ساتھ اس میچ نے چیمپئنز ٹرافی کے تمام مقابلوں میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

 500 درہم سے لے کر 12 ہزار 500 درہم تک کی قیمتوں والے ٹکٹس کی فروخت سے یہ میچ 3 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد کی رقم میں بیچا جا چکا ہے۔ پاکستانی روپے کے مطابق اس رقم کی مالیت تقریباً 3.4 ارب روپے بنتی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے اس میچ کے ٹکٹوں کی قیمت 38 ہزار 13 روپے سے لے کر 9 لاکھ 50 ہزار 325 روپے تک تھی۔

دبئی میں ہونے والے اس تمام میچز کے ٹکٹس کی مجموعی فروخت 88.55 ملین درہم تک پہنچ چکی ہے۔

ضرور پڑھیں: آئی سی سی چیمیئنز ٹرافی 2025 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان، ایک پاکستانی بھی شامل

ٹکٹوں کی اس فروخت سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ شائقین کرکٹ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے اس میچ کو دیکھنے کے لیے کسی بھی قیمت پر تیار ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے اس میچ کی تاریخ میں اس سے قبل بھی کئی یادگار مقابلے ہو چکے ہیں
(فائل فوٹو/ گوگل)

چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے اس میچ کی تاریخ میں اس سے قبل بھی کئی یادگار مقابلے ہو چکے ہیں جن میں پاکستان نے بھارت کے خلاف تین بار فتح حاصل کی جبکہ بھارت نے دو بار پاکستان کو شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں:  کرکٹ کے شائقین کے لیے لاہور میں بڑا ایونٹ، پولیس نے فول پروف سیکیورٹی پلان نافذ کر دیا

 2004 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں دونوں ٹیموں کا پہلا مقابلہ ہوا، جس میں پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد 2009 میں پاکستان نے بھارت کو 54 رنز سے شکست دی اور پھر 2013 میں بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹ سے ہرا دیا۔ تاہم 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر نہ صرف اس میچ کا بدلہ لیا بلکہ ٹورنامنٹ بھی جیتا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے اس میچ کی ٹکٹوں کی فروخت کے بعد شائقین کرکٹ کا جوش و خروش بھی عروج پر پہنچ چکا ہے۔

 

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا سب سے بڑا اور تاریخی مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
(فائل فوٹو/ گوگل)

دبئی کے اسٹیڈیم میں 25 ہزار کرکٹ شائقین کی بیٹھنے کی گنجائش ہے لیکن ٹکٹوں کی فروخت کے منظر نے ایک اور حقیقت کو جنم دیا ہے کہ کرکٹ کے دیوانے اس سنسنی خیز میچ کو دیکھنے کے لیے کس قدر بے چین ہیں۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی ٹکٹوں کی فروخت میں تیزی آئی ہے۔ لاہور کےمیچیز کے جب ٹکٹ ختم ہو گئے تو مشتعل شائقین کرکٹ نے ڈیوس روڈ پر کورئیر کمپنی کے دفتر کے شیشے توڑ کر دفتر میں گھسنے کی کوشش کی۔

اس کے علاوہ راولپنڈی میں بھی کرکٹ کے شائقین ٹکٹوں کے حصول کے لیے مایوسی کے عالم میں واپس لوٹے جب کہ کراچی میں کرکٹ کے پرستاروں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے اہمیت رکھتا ہے کیونکہ دونوں ٹیموں نے اس ٹورنامنٹ میں ایک دوسرے کے خلاف متعدد بار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کا یہ ایونٹ صرف کھیل کا میلہ نہیں بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک اور یادگار معرکہ ثابت ہوگا۔ شائقین کرکٹ کی نظریں اس میچ پر جمی ہوئی ہیں اور یہ میچ کرکٹ کی تاریخ میں ایک سنہری باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

مزید  پڑھیں: فخرزمان ہمارے لیے ہمیشہ ایک پرابلم رہا ہے، مگر اب ہمارے پاس بھی اس کے لیے بھی کئی منصوبے ہیں، مچل سینٹنر

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس