Follw Us on:

“پی ٹی آئی کا صوابی میں جلسہ” مری میں تین روز 144 نافذ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
مری میں 8 سے 10 فروری تک تین روز کے لیے دفعہ 144 نافذ ( فائل فوٹو)

پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ سال یعنی فروری میں ہونے والا جنرل الیکشن کی مناسبت سے ملک بھر میں 8 فروری کو سیاہ دن منانے کا اعلان کیا ہوا ہے،پی ٹی آئی نے صوابی میں سیاہ دن کے طور پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے ،جس کی بنیاد پر مقامی حکام نے مری میں 8 سے 10 فروری تک تین روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

نجی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مری حکام کی طرف سے نوٹیفکیشن جا ری کیا گیا ہے جس میں دفعہ 144 کے تحت تین روز کے لیے مری میں تمام اجتماعات، جلوس، ریلیاں اور دھرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ نوٹیفکیشن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 8 فروری کو صوابی میں جلسہ کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد میں عدالتی سماعت کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ پارٹی کی ریلی صوابی تک محدود رہے گی، تشدد کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے زور دے کر کہا کہ احتجاج یونین کونسل اور تحصیل کی سطح پر ہو گا، حامیوں کو دعوت دی جائے گی کہ وہ جہاں تک ہو سکے اس تحریک میں شامل ہوں، جس کا کوئی انتشار یا تصادم کا ارادہ نہیں ہے،ہمیں کوئی پریشانی پیدا کرنے میں دلچسپی نہیں ہے،ہمارا احتجاج پرامن ہے اور ہم حکومت کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے پرعزم ہیں۔

ہمارا احتجاج پرامن ہے اور ہم حکومت کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے پرعزم ہیں : سلمان اکرم راجہ ( فائل فوٹو)

پی ٹی آئی رہنما نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پارٹی کو “جھوٹے مقدمات” کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو انہیں دھمکانے کے لیے استعمال کیے گئے ہیں ،ہم ان الزامات سے لڑتے رہیں گے، کیونکہ یہ بے بنیاد ہیں، ہماری آواز کو دبانے کی اس حکومت کی کوششوں کے خلاف پاکستان کے عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید اس یقین کا بھی اعادہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اس جلسہ میں شرکت کریں گے،عوام اس حکومت کے فاشزم کی مخالفت کرتے ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ ایک تجربہ کار سیاست دان مولانا فضل الرحمان عوام کے ساتھ ہوں گے۔

 یاد رہے کہ ایک حالیہ پیشرفت میں پی ٹی آئی نے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت کے لیے درخواست دی تھی، لیکن ڈسٹرکٹ کمشنر (ڈی سی) نے دیگر تقریبات جیسے کہ ایک بڑی بین الاقوامی کانفرنس اور ایک ہی دن ہونے والے کرکٹ میچ کا حوالہ دیتے ہوئے اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس