Follw Us on:

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے نئی جرسی کی رونمائی کر دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پاکستانی کرکٹ ٹیم نے نئی جرسی کی رونمائی کر دی

چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی سٹیڈیم میں ہونے والی افتتاحی تقریب کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی کی رونمائی کی گئی۔

اس موقع پر قومی ٹیم کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی نئی شرٹس شائقین کے درمیان خاصی مقبول ہوئیں۔

اس جرسی کا نیا ہلکا سبز رنگ شائقین کو بہت پسند آیا اور اس رنگ نے حالیہ برسوں کی گہرا اور مدھم شرٹس کے مقابلے میں ایک نیا اور دلکش تاثر قائم کیا۔

 

قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، پنجاب کی وزیرا علیٰ مریم نواز سمیت دیگر اہم شخصیات کی بھی خصوصی شرکت ہوئی۔

اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس تقریب میں پوری قومی کرکٹ ٹیم نے شرکت کی جس سے یہ لمحہ اور بھی یادگار بن گیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس