جنوری 2025 کے آئی سی سی مین پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں تین شاندار کھلاڑیوں کی نامزدگی نے کرکٹ کی دنیا میں نیا جوش و جذبہ پیدا کر دیا ہے۔
پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والے کھلاڑیوں میں پاکستان کے نعمان علی، بھارت کے ورون چکرورتی اور ویسٹ انڈیز کے جومیل واریکن نے اپنی شاندار کارکردگی سے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
یہ بھی پڑھیئں: “محسن نقوی اسٹیڈیم کی تعمیر کرنے والے 2500 افراد کو لندن کی سیر کروائیں اور حوصلہ افزائی کریں”: وزیر اعظم پاکستان
پاکستانی کرکٹر نعمان علی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی سیریز میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔ ملتان میں کھیلے گئے دو ٹیسٹ میچز میں انہوں نے 16 وکٹیں حاصل کیں، جن میں ایک شاندار ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔
یہ کارنامہ پاکستانی اسپنرز کے لیے تاریخ رقم کرنے والا تھا اور ان کی کوششیں اب دوسرے آئی سی سی مین پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کو جیتنے کی راہ ہموار کر رہی ہیں۔
دوسری جانب بھارت کے ورون چکرورتی نے انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں شاندار باؤلنگ کی۔ 12 وکٹوں کی مدد سے انہوں نے نہ صرف اپنی فٹنس کا لوہا منوایا بلکہ راجکوٹ میں پانچ وکٹوں کا ایک بہترین اسپیل بھی پیش کیا، جس سے ان کی کارکردگی عالمی سطح پر سراہی گئی۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے جومیل واریکن نے پاکستان کے خلاف واپس آ کر سیریز میں 19 وکٹیں حاصل کیں اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتا۔
جومیل وارکین کی شاندار باؤلنگ نے ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے خلاف اہم کامیابی دلائی اور ان کا نام بھی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہو گیا۔
ان کی محنت اور مہارت نے انہیں عالمی سطح پر نمایاں کیا ہے اور ایوارڈ کے لیے مضبوط امیدوار بنایا۔
مزید پڑھیں: ’آؤ قذافی میں کھلیو‘ نئے اسٹیڈیم میں’ دل دل پاکستان‘ کی گونج
