Follw Us on:

چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل کھلاڑیوں کی انجریز نے ٹیموں کی مشکلات بڑھا دیں

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل کھلاڑیوں کی انجریز نے ٹیموں کی مشکلات بڑھا دیں

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا سنسنی خیز ایڈیشن پاکستان میں 19 فروری سے شروع ہونے والا ہے، لیکن ٹورنامنٹ سے پہلے ہی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو ایک کے بعد ایک دھچکے کا سامنا ہے، جس نے اس کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

آسٹریلیش آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس نے اچانک ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، جو ایک بڑی غیر متوقع تبدیلی ہے۔

اسٹوئنس کی ریٹائرمنٹ کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کو ان کی جگہ نئے کھلاڑی کی تلاش کرنا ہوگی، جو چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلوی ٹیم کی حمایت کر سکے۔

لیکن اسٹوئنس کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا اس وقت لگا جب کپتان پیٹ کمنز اور فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ سے باہر ہو گئے۔

اس کے علاوہ آل راؤنڈر مچل مارش بھی فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں بن سکیں گے اور ان تین اہم کھلاڑیوں کا چیمپئنز ٹرافی میں نہ ہونا آسٹریلیا کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ کے چیف سلیکٹر ‘جارج بیلے ‘نے اس صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پیٹ کمنز ٹخنے کی انجری سے صحتیاب نہیں ہو سکے اور جوش ہیزل ووڈ کولہے میں تکلیف کا شکار ہیں،اس کے علاوہ مچل مارش فٹنس مسائل کی وجہ سے اسکواڈ سے باہر ہیں۔

ان کھلاڑیوں کی چوٹوں کے باعث آسٹریلیا کو چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کرنی پڑیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کی جانب سے ماہ کے بہترین کھلاڑی نامزد

اس صورتحال کے پیش نظر، کرکٹ آسٹریلیا چیمپئنز ٹرافی سے قبل کسی نئے کھلاڑی کا اعلان کرے گی تاکہ ٹیم کو متوازن بنایا جا سکے اور کمزوریوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔

آسٹریلیا کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی میں شامل دیگر ٹیمیں بھی اپنے اہم کھلاڑیوں کی چوٹوں کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔

صآئم ایوب بھی انجرڈ ہوگئے
(گوگل/فائل فوٹو)

دوسری جانب پاکستان ٹیم کے نوجوان اہم کھلاڑی ‘صائم ایوب’ بھی زخمی ہونے کی وجہ سے اس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔

مزید برآں، ہمسایہ ملک بھارت کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور انگلینڈ کے وکٹ کیپر جیمی اسمتھ بھی زخمی ہونے کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی میں اپنی شرکت کو مشکوک قرار دے چکے ہیں۔

ان کھلاڑیوں کی غیر موجودگی ٹورنامنٹ میں کھیل کا منظر بدل سکتی ہے جس سے ان کی ٹیموں کو ایک بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔

یہ سب تبدیلیاں اور زخمی کھلاڑیوں کا مسئلہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی پیچیدگیاں بڑھا رہا ہےاور اب تک کی صورتحال اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ اس ایونٹ میں ہر ٹیم کو اپنی حکمت عملی کو دوبارہ سے ترتیب دینا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: “محسن نقوی اسٹیڈیم کی تعمیر کرنے والے 2500 افراد کو لندن کی سیر کروائیں اور حوصلہ افزائی کریں”: وزیر اعظم پاکستان

اس  سب کے باوجود چیمپئنز ٹرافی کے منتظر شائقین کے لیے یہ ٹورنامنٹ بھرپور دلچسپی کا باعث بنے گا، کیونکہ پاکستانی کرکٹ کا میدان، جو 1996 کے بعد پہلی بار آئی سی سی کے کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے، کرکٹ کے شائقین کی نظریں اپنی طرف مرکوز کیے ہوئے ہے۔

19فروری سے 9 مارچ تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابتدائی میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اس ایونٹ میں پاکستان اپنے 2017 کے ٹائٹل کا دفاع کرے گا، جس کی جیت نے قوم کو ایک نئی کرکٹ فخر کی شان بخشی تھی۔

ایسا لگتا ہے کہ اس چیمپئنز ٹرافی میں ہمیں عالمی کرکٹ کی کچھ نئی کہانیاں دیکھنے کو ملیں گی، کیونکہ ٹیموں کے اسکواڈز میں بدلاؤ اور کھلاڑیوں کی چوٹوں کے بعد، ہر ٹیم کے لیے یہ ٹورنامنٹ جیتنا اور اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنا ایک مشکل چیلنج بن چکا ہے۔

لازمی پڑھیں: ’آؤ قذافی میں کھلیو‘ نئے اسٹیڈیم میں’ دل دل پاکستان‘ کی گونج

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس