April 19, 2025 10:48 pm

English / Urdu

Follw Us on:

”سرفراز احمد کے ساتھ ایک بار پھر نا انصافی، کراچی والے خاموش ہیں” راشد لطیف

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
سرفعاز احمد پاکستان کے سب سے کامیاب ترین ٹی ٹوئنٹی کپتان ہے: راشد لطیف ( فائل فوٹؤ)

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے دو انکلوژرز کو شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے منسوب کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین تنقید کر رہے ہیں کہ سرفراز کے نام سے انکلوژر منسوب کیوں نہیں کیا گیا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سےانکلوژر منسوب کرنا،ایک بہترین فیصلہ ہے، کیونکہ یہ دونوں لیجنڈز اس اعزاز کے حقدار ہیں۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ سرفراز احمد کا نام شامل  کیوں نہیں کیا گیا؟

واضح رہے کہ یہ بحث سوشل میڈیا پر اس وقت ذینت بنی، جب  سابق پاکستانی کرکٹرراشد لطیف نے اس فیصلے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ سرفراز احمد کیا کراچی کا نہیں ہے؟ سرفراز پوری قوم کا لیجنڈ ہے۔ وہ پاکستان کے سب سے کامیاب ترین ٹی ٹوئنٹی کپتان ہے،

راشد لطیف کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے کپتان ہیں، اور ملک کے لیے بے شمار خدمات انجام دے چکے ہیں۔اُن کے ساتھ ہر جگہ نا انصافی کی ہے ۔وہ ایسا شریف انسان ہے کہ کوئی تنقید نہیں کوئی ڈراما نہیں خود کو صِرف آور صِرف پاکستان کے لیے وقف کیا ۔

راشد لطیف کا کہنا ہے کہ سرفراز کے ستاھ نہ انصافی کی جا رہی ہے( فائل فوٹو)

مزید انہوں نے کہا کہ  سرفراز کے ساتھ ہر جگہ نا انصافی کی ہے ،وہ ایسا شریف انسان ہے کہ کوئی تنقید نہیں کوئی ڈراما نہیں خود کو صِرف اور صِرف پاکستان کے لیے وقف کیا ۔کبھی کراچی والے سرفراز کے حق میں آواز بلند کرتے تھے، مگر آج سب خاموش ہیں۔ کیا سرفراز کی خدمات اتنی جلدی بھلا دی گئیں؟ سرفراز کا نام بھی انکلوژرز میں شامل ہونا چاہیے تھا، کیونکہ وہ عزت اور پہچان کا مستحق ہے۔

ایک صارف نے سوشل میڈیا لکھا کہ راشد لطیف نے بالکل بجا کہا! سرفراز احمد نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی جتوائی، وہ اس عزت کے مکمل حقدار ہیں۔ پی سی بی کو اس پر نظر ثانی کرنی چاہیے ،کراچی کا بیٹا، پاکستان کا فخر،سرفراز نے ہمیشہ ملک کے لیے کھیلا، مگر ہر بار ان کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔شاہد آفریدی اور یونس خان اپنی جگہ لیجنڈز ہیں، مگر سرفراز احمد کی خدمات کو نظر انداز کرنا سراسر زیادتی ہے۔

سرفراز احمد نے ہمیشہ عزت کے ساتھ ملک کی نمائندگی کی۔ افسوس کی بات ہے کہ آج کراچی بھی خاموش ہے “چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے کپتان کو عزت نہ دینا بڑی ناانصافی ہے! سرفراز احمد صرف کراچی کا نہیں، پورے پاکستان کا ہیرو ہے!”  آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا سرفراز احمد کے ساتھ ناانصافی ہوئی؟ اپنی رائے دیں

سوشل میڈیا پر صارفین کا پی سی بی پر تنقید ( فوٹو: فیسبک)

ایک صارف نے یونس خان اور شاہد آفریدی کو کرچی کے مقامی نہ ہونے دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ شاہد آفریدی اور یونس خان کا نام اس لیے شامل ہے کہ وہ پکے کراچی والے نہیں ہیں کراچی والوں کو اتنی اہمیت کبھی بھی نہیں دی جا سکتی۔

ایک اور صارف نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر لکھا کہ واقعی سرفراز احمد فخر کراچی فخر پاکستان ہے،یہ اس کے اعلیٰ ترین اخلاق کا ثبوت ہے یہ اس کی شخصیت کا بڑا پن ہے کہ اتنا کچھ ہونے کے بعد بھی کسی بھی پلیٹ فارم نما نیوز چینل یا پریس کانفرنس کے ذریعے کہیں بھی اپنے خلاف تمام ذیادتیوں کے باوجود کہیں بھی شکایت یا تنقید کرتا نظر نہیں آیا۔

سرفراز کے ساتھ ہر موقح پر نا انصافی کی جاتی ہے : صارفین ( فوٹو: فیس بک)

صارف نے لکھا کہ کراچی کا بیٹا پاکستان کا نمائندہ سلام محبت و عقیدت ہے سرفراز تجھے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس