سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ساڑھے چار سال میں پی ٹی آئی کی نا اہلی اور بیڈ گورننس کا خمیازہ عوام نے بھگتا ہے۔
مریم اورنگزیب پریس کانفرنس کر رہی ہیں، انھوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فروری کو یومِ ترقی و تعمیر منا رہے ہیں، وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کر رہا ہے۔ معیشیت مستحکم اور مہنگائی کی شرح کم ترین سطح پر آ چکی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی قیادت میں پاکستان نے سفارتی سطح پر پھر سے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کیا ہے، سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات کیے گئے۔
پاکستان کی اسٹاک ایکس چینج کا دنیا کی بہترین اسٹاک ایکس چینج میں شمار ہو رہا ہے۔ مخالفین بھی پنجاب حکومت کی ایک سال کی کارکردگی کے معترف ہیں۔ پنجاب میں جب منصوبوں کے فوائد عوام کو پہنچنا شروع ہوتے ہیں، اس وقت افتتاح کیا جاتا ہے۔
9 سے 23 فروری تک ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد کیا جارہا ہے، ہارس اینڈ کیٹل شو میں فیمیلیز اور بچوں کے لیے مختلف پروگرام ہوں گے۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر مینڈیٹ چوری کیا گیا تھا۔ عوامی مینڈیٹ کی واپسی سے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
۔ساڑھے چار سال میں پی ٹی آئی کی نااہلی اور بیڈ گورننس کا خمیازہ عوام نے بھگتا ہے۔ 8 فروری کے انتخابات کے حوالے سے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔