پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے حوالے سے ٹریفک انتظامات مکمل ہو گئیں، پارکنگ پلان جاری کر دیا گیا۔
سٹی ٹریفک آفیسر ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران ایک ہزار سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، رانگ پارکنگ ہرگز نہیں ھونے دی جائے گی۔ 20 فورک لفٹرز،04 بریک ڈاؤنز ہر وقت تیار رہیں گی۔
سٹی ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے کہ ڈیفینس سے آنے والے شرکاء فردوس مارکیٹ سے، سنٹر پوائنٹ سے لیفٹ ٹرن لے کر سی بی ڈی میں گاڑیاں پارک کریں گے۔
دوسری طرف فیروز پور روڈ سے آنے والے کلمہ چوک سے ٹرن لے کر نیشنل پارک سے گورنمنٹ کالج گلبرگ میں پارک کریں گے۔
مزید یہ کہ ڈیفنس اور کینٹ سے آنے والے شرکاء حسین چوک کی طرف سے یا شیر پاو برج سے ہوتے ہوئے مین بلیوارڈ گلبرگ سے لبرٹی پارکنگ میں پارک کریں گے۔

مغل پورہ اور گڑھی شاہو سے آنے والے مین بلیوارڈ گلبرگ سے سن فورٹ ہوٹل لبرٹی پارکنگ میں پارک کریں گے۔
ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا ہے کہ کسی بھی روڈ کو مستقل طور پر بند نہیں رکھا جائے گا، تمام سڑکیں ٹریفک کے لئے کھلی رہیں گی بشمول مال روڈ جیل روڈ کینال روڈ اور فیروز پور روڈ اور مین بلیووارڈ گلبرگ پر بھی ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔
شہریوں اور شائقین کرکٹ کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اور شہریوں سے گزارش ہے کہ شہری رانگ پارک ہرگز نہ کریں، مقرر کردہ پارکنگ سٹینڈز میں اپنی گاڑی پارک کریں۔
مزید یہ کہ راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو آگاہ رکھا جائےگا۔