اپریل 6, 2025 11:42 شام

English / Urdu

Follw Us on:

جنوبی میکسیکو میں بس حادثہ: 41 افراد جاں بحق، بس مکمل جل گئی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
بس میں 48 افراد سوار تھے۔ (فوٹو: رائٹرز)

جنوبی میکسیکو میں بس کے ایک حادثے کے دوران 41 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تابسکو ریاست کے ترجمان کے مطابق ہفتے کے روز یہ حادثہ پیش آیا جس میں 41 افراد جاں بحق ہوئے۔

مقامی حکام  نے بتایا کہ بس میں 48 افراد سوار تھے۔ بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 38 مسافر اور دو ڈرائیور جاں بحق ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ تصادم کے بعد شعلوں کی لپیٹ میں آنے کے بعد بس مکمل طور پر جل گئی۔ بس میں صرف لوہا بچ سکا ہے باقی سب کچھ جل گیا۔

ابھی تک صرف 18 لوگوں کی پہچان ممکن ہوئی ہے۔ (فوٹو: رائٹرز)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ابھی تک صرف 18 لوگوں کی پہچان ممکن ہوئی ہے جب کہ بہت  کچھ لاپتہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بازیابی کا کام ابھی جاری ہے۔

بس آپریٹر ٹورز اکوسٹا نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا کہ “جو ہوا اس پر بہت افسوس ہے”، انہوں نے مزید کہا کہ وہ حکام کے ساتھ مل کر یہ معلوم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے کہ کیا ہوا اور کیا بس رفتار کی حد میں سفر کر رہی تھی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس