اپریل 6, 2025 11:17 شام

English / Urdu

Follw Us on:

“یوکرین میں جاری اس تباہ کن جنگ کو ختم کرنا چاہتا ہوں” ٹرمپ کا پیوٹن سے رابطہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
ٹرمپ کا روس اور یوکرائن کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے سہ فریقی مذاکرات کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے فون پر رابطہ کیا ہے تا کہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے پر بات کی جا سکے۔

جمعہ کو ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے کتنی بات کی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ بہتر ہے اس پر بات نہ ہو۔

ٹرمپ نےخبر رساں ادارے نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ ’’وہ (پیوٹن) لوگوں کو مرتے نہیں دیکھنا چاہتے”۔

جنوری کے آخر میں کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا تھا کہ” پیوٹن ٹرمپ کے ساتھ فون پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں اور ماسکو واشنگٹن سے اس بات کا انتظار کر رہا ہے کہ وہ بھی تیار ہے”۔

اس تنازعے کے دوران ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ (فوٹو: رائٹرز)

ٹرمپ نے جمعہ کوکہا کہ “وہ اگلے ہفتے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے تاکہ جنگ کے خاتمے پر بات چیت کی جا سکے”۔

روس کے یوکرین پر حملے کے ساتھ شروع ہونے والی اس جنگ کو 24 فروری کو تین سال ہو جائیں گے۔ اس تنازعے کے دوران ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے اکثریت یوکرینی لوگوں کی ہے۔

ٹرمپ نے خبر رساں ادارے نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ “ان کے پیوٹن کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں اور ان کے پاس جنگ کے خاتمے کا ٹھوس منصوبہ ہے”۔ لیکن انہوں نے مزید تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا۔

ٹرمپ نے کہا” ہر روز لوگ مر رہے ہیں۔ یوکرین میں یہ جنگ بہت خراب ہے۔ یوکرین میں جاری اس تباہ کن جنگ کو ختم کرنا چاہتا ہوں”۔

 

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس