اپریل 6, 2025 5:06 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

غزہ کی تازہ صورتحال، مصر نے عرب ممالک کا ہنگامی اجلاس بلا لیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
مصر 27 فروری کو عرب ممالک کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ (فوٹو: العریبیا)

مصر کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ” مصر 27 فروری کو عرب ممالک کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں فلسطینی علاقوں کے متعلق تازہ ترین سنگین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا”۔

ہنگامی عرب سربراہی اجلاس ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مصر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو مصر اور اردن منتقل کرنے کے منصوبے کے خلاف علاقائی حمایت حاصل کر رہا ہے جبکہ ساحلی علاقے پر امریکی کنٹرول قائم کر رہا ہے۔

آج وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ “یہ اجلاس مصر کی جانب سے حالیہ دنوں میں عرب ممالک کے ساتھ اعلیٰ ترین سطح پر وسیع مشاورت کے بعد بلایا گیا ہے۔ جس میں غزہ سمیت فلسطین کی تازہ صورتحال پر بات کی جائے گی”۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس میں بحرین کے ساتھ رابطہ کاری بھی شامل ہے، جو اس وقت عرب لیگ کی سربراہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس میں بحرین کے ساتھ رابطہ کاری بھی شامل ہے، جو اس وقت عرب لیگ کی سربراہ ہے۔ (فوٹو: ایکس)

جمعہ کے روز، مصری وزیر خارجہ بدر عبدلطی نے اردن، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت علاقائی شراکت داروں سے بات کی تاکہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے جبری طور پر بے گھر کیے جانے کی مخالفت کی جائے۔

پچھلے ہفتےٹرمپ نے غزہ پر امریکی انتظامیہ کا خیال پیش کیا، جس میں فلسطینیوں کو دوسری جگہوں، یعنی مصر اور اردن میں آباد کرنے کے بعد تباہ شدہ علاقے کو امریکی سربراہی میں دوبارہ تعمیر کرنے کا تصور پیش کیا گیا۔

ان بیانات  نے عالمی سطح پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور عرب ممالک نے اسرائیل کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے ساتھ دو ریاستی حل پر اصرار کرتے ہوئے اس تجویز کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس