Follw Us on:

کیویز کا جیت کا سلسلہ جاری، پروٹیز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
یہ میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ (فوٹو: کرک انفو)

سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی سیریز کے فائنل میں جگہ حاصل کر لی۔ یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

نیوزی لینڈ کا جیت کا سلسلہ جاری ہے، کیویز نے پاکستان کے بعد جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اووروں میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے، جس کے جواب میں کیویز نے یہ ہدف 48.4 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

دوسری جانب ٹاس جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے بتایا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، راچن رویندرا کی جگہ ڈیون کانوے کو شامل کیا گیا ہے۔ سینٹنر کا کہنا تھا کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف اچھا کھیل پیش کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

سابق کپتان کین ویلیم سن نے 112 گیندوں پر 133 رنز کی نمایاں اننگ کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ (فوٹو: پی سی بی)

جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے بھی ٹاس کے موقع پر کہا کہ اگر ان کی ٹیم ٹاس جیتتی تو وہ بھی پہلے فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ باووما نے اس بات کا ذکر کیا کہ ٹیم میں نئے کھلاڑی ہیں اور وہ کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں چار کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ہے۔ سہ ملکی سیریز کا آج دوسرا میچ تھا، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی۔ لاہور میں یہ سہ ملکی سیریز کا آخری میچ تھا، آخری دو میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 50 اوورز میں 304 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے میتھیو بریٹز کے 148 بالوں پر 150 رنز کی ناقابلِ یقین اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ ویان مولڈر نے 64، جب کہ جیسن اسمتھ نے 41 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم افریقی کھلاڑی ٹیمبا بووما کے آؤٹ ہونے پر خوشی منا رہے ہیں۔ (فوٹو: کرک انفو)

نیوزی لینڈ کی جانب سے ول او روک نے 2، میٹ ہنری نے 2، جب کہ بریس ویل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کر کے چلتا کیا۔

ڈیبیو کرنے والے جنوبی افریقی بلے باز میتھیو پال بریٹز نے اپنے ڈیبیو میچ میں ہی 150 رنز کی بڑی اننگ کھیل کر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی، مگر ان کی اتنی لمبی اننگ بھی پروٹیز کے کام نہ آئی۔

میتھیو پال بریٹزکے نے سینچری سکور کر لی۔ (فوٹو: کرک انفو)
کیویز نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز سے قبل 305 کی بجائے 308 رنز جڑ دیے، کیویز نے ٹارگٹ 48.4 اوورز میں ہی حاصل کر لیا۔ کیوی کھلاڑی اور سابق کپتان کین ویلیم سن نے 112 گیندوں پر 133 رنز کی نمایاں اننگ کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے، جب کہ دوسری جانب ڈیوڈ کون وے بدقسمتی سے اپنی سینچری مکمل نہ کر پائے اور 97 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پروٹیاز کی جانب سے سینوران متھوسمی نے 2، جب کہ ایتھن بوش اور جونیئر ڈالا نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ جنوبی افریقہ کیویز بلے بازوں کو لگام نہ ڈال سکی۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے پاکستان اور اب جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ حاصل کر لی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس