محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یکم مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آجائے گا اور پہلا روزہ دو مارچ کو ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، چاند کی پیدائش 28 فروری کو شام پانچ بجکر 45 منٹ پر ہوگی، جس سے اسلامی مہینے رمضان کا آغاز ہوگا۔
عالمی ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند 28 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مارچ کو چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، اگر یکم مارچ کو چاند کی رویت ہوتی ہے کہ پاکستان بھر میں دو مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔