Follw Us on:

“وزیر اعلیٰ کے پی نے مجھ پر ذاتی حملہ کروایا” مریم نواز

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
مجھے تمام بچوں پر فحر ہے، مریم نواز (فائل فوٹو)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جشن اسٹیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 سو بچوں کو اپنی طرف سے لیپ ٹاپس دوں گی۔ آپ بچوں میں بہت صلاحیت ہے، تھوڑی سی توجہ سے آپ پوری دنیا فتح کر سکتے ہیں”۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “سرکاری اسکولوں کے بچوں کی تھوڑی سی توجہ مثبت اثرات پیدا کرتی ہے۔ وزیر تعلیم رانا سکندر بہت محنت کر رہے ہیں اور تعلیم کیلیے بہت کام کر رہے ہیں۔ جشن سٹیم میں پنجاب بھر سے 1100 طلبہ نے حصہ لیا۔ میں نے طلبہ کے تمام سٹالز کا ذاتی طور پر معائنہ کیا، بہت خوشی محسوس ہوئی۔ بچوں، مجھے آپ پر بہت فخر ہے۔ آپ سب بچوں کو مبارک ہو، آپ کی فیملی اور والدین کو بھی مبارک ہو”۔

وزیر اعلیٰ پنجاب  نے کہا کہ” وزیر اعلیٰ کے پی نے مجھ پر ذاتی حملہ کروایا۔ خیبر پختونخوا کے طلبہ ابھی بھی مجھ سے رابطہ کر رہے ہیں”۔
ان کا کہنا تھا کہ “بچوں سے پوچھا کہ آپ کیا بننا چاہتے ہیں۔ پورے دل سے کوشش کروں گی کہ بچوں کے خواب پورے ہوں۔ جتنے بھی وسائل ہیں کوشش کروں گی کہ تمام وسائل آپ بچوں پر نچھاور کروں۔
وزارت اعلیٰ کے پاس موجود تمام وسائل بچوں کے خواب پورے کرنے کے لیے استعمال کروں گی”۔
انہوں نے مزید کہا کہ “میرا وعدہ ہے کہ ہر روز بچوں کے لیے کام کروں گی۔ آئی ٹی لیبس اپ گریڈ کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔ سائنس لیبس کو بھی اپ گریڈ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رانا سکندر کو کہا ہے کہ بچوں کے لیے انگلش کی کلاسز شروع کی جائیں۔ ہونہار اسکالر شپ کی رقم بڑھا کر 50 ہزار روپے کردی گئی ہے”۔
انہوں نے کہا کہ “میرے ساتھ بچوں کا پیار بعض لوگوں کو برداشت نہیں ہوتا۔ بچے مجھ سے جب محبت کا اظہار کرتے ہیں تو لوگوں کو لگتا ہے کہ سب پہلے سے ترتیب دیا ہوا ہے۔ ہر وہ تنقید جو آپ کو بری لگتی ہے وہ آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے۔ بچوں، میں چاہتی ہوں لیپ ٹاپس کو تعمیری کام کے لیے استعمال کریں”۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس