Follw Us on:

چیمپیئنز ٹرافی سے پہلے انگلینڈ ٹیم اہم کھلاڑی سے محروم ہوگئی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
بائیں ہاتھ کے بلے باز آل راؤنڈر انڈیا کے خلاف ناگپور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں انجرڈ ہو گئے تھے۔ (فوٹو: سکائی سپورٹس)

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر جیکب بیتھل انجری کی وجہ سے چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق انگلش کھلاڑی جوس بٹلر نے تصدیق کی ہے کہ بائیں ہاتھ کے بلے باز آل راؤنڈر جیکب بیتھل ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔

جیکب بیتھل انگلینڈ کے نوجوان کھلاڑی ہیں جنہوں نے ستمبر 2024 میں اپنا ڈیبیو کیا ہے۔ انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے کے بعد انہوں نے آج تک تین ٹیسٹ میچز، نو ون ڈے انٹرنیشنل اور دس ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز آل راؤنڈر انڈیا کے خلاف ناگپور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں انجرڈ ہو گئے تھے۔

جیکب بیتھل نے اب تک نو ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔ (فوٹو: دی کرکٹ گیزٹ)

21 سالہ بیتھل نے اس میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 51 رنز بنائے اور شریاس ائیر کی وکٹ بھی حاصل کی۔

انجری کے باعث بیتھل انڈیا کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے تھے اور انگلینڈ نے ٹام بینٹن کو اتوار کو دوسرے ون ڈے سے قبل ٹیم میں شامل کیا تھا۔

واضح رہے کہ جیکب کی انجری کی صورتحال کے بارے میں ابھی تک انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے آخری تاریخ 12 فروری مقرر ہے۔

 

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس