Follw Us on:

آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات: گورننس اور احتساب کو مضبوط بنانے کے لیے جاری اصلاحات کی تعریف

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
آئی ایم ایف وفد نے گورننس اور احتساب کو مضبوط بنانے کیلئے جاری اصلاحات کیلئے اپنی تعریف کا اظہار کیا۔ ( فائل فوٹو)

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( ایم آئی ایف ) کی طرف سے بھیجا گیا وفد اور جسٹس سپریم کورٹ کے سمیت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے ممبران کے درمیان اجلاس ہوا،وفد نے گورننس اور احتساب کو مضبوط بنانے کیلئے جاری اصلاحات کیلئے اپنی تعریف کا اظہار کیا۔

آئی ایم ایف کے وفد اور رجسٹرار، سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل، سیکرٹری جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اجلاس میں شرکت کی اور اس کے ساتھ اجلاس میں سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان اور ڈائریکٹر، فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ججوں کی تقرری کے عمل، عدالتی سالمیت اور اس کی آزادی کا جائزہ لیا گیا،آئی ایم ایف وفد نے قانونی اور ادارہ جاتی استحکام کو برقرار رکھنے میں عدلیہ کے کردار کو تسلیم کیا، وفد نے گورننس اور احتساب کو مضبوط بنانے کیلئے جاری اصلاحات کیلئے اپنی تعریف کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے اجلاس میں کہا ہےکہ وہ اپنے تبصروں اور خیالات پر پوری طرح محتاط رہیں گے۔

 یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے حوالے سے اہم آئینی پیش رفت ، اصلاحات ، عدلیہ اور پارلیمانی کمیٹی کے انضمام کی خوبیوں پر  بھی روشنی ڈالی۔

چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن اور اصلاحات سے وفد کو آگاہ کیا اور عدلیہ کی سالمیت اور آزادی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک مضبوط اور منصفانہ احتسابی عمل کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے شافیت کیلئے جوڈیشل کمیشن اورپارلیمانی کمیٹی کو یکجا کرنے سے بھی آگاہ کیا ۔

واضح رہے کہ ملاقات کے دوران عدالتی احتساب اور ججوں کے خلاف شکایات کے ازالے کے طریقہ کار پر بھی بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے دوران عدالتی احتساب اور ججوں کے خلاف شکایات کے ازالے کے طریقہ کار پر بھی بات چیت ہوئی ( فائل فوٹو)

آئی ایم وفد نے قانونی اور ادارہ جاتی استحکام میں عدلیہ کے کردار کو سراہااور وفد نے اصلاحات اور احتساب کیلئے کی جانے والی کاوشوں کی تعریف کی۔

ملاقات کے اختتام پر چیف جسٹس نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر وفد کو سووینئر پیش کیا اوروفد نے معزز چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے بھیجا گیا وفد پاکستان میں 14 فروری تک قیام کرے گا ،جس دوران آئی ایم ایف کی ٹیم 19 حکومتی وزارتوں، محکموں اور ریاستی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس