چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ورکرز استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اسٹیڈیم کو 4 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا، منصوبے کی تیز تر تکمیل پر تمام ادارے مبارک باد کے مستحق ہیں۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سےنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر نو میں حصہ لینے والے مزدوروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی، چیئرمین پی سی بی کی جانب سے 700 سے زائد ورکرز کے اعزاز میں خصوصی اہتمام کیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دن رات محنت کر کے سٹیڈیم کا کام مکمل کرنے پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزدوروں کے ساتھ فردا فردا ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزدوروں کو کل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔
چیئرمین پی سی بی رضا نقوی نےنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ورکرزاستقبالیےسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محسن نقوی نے میچ دیکھنا آپ کا حق ہے، آپ نے اپنی محنت سے دل جیت لئے ہیں۔ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ ورکرز کی انتھک محنت کے باعث آج ہم سرخرو ہوئے ، ہر مزدور ہمارا ہیرو ہے جنہوں نے خواب کو حقیقت میں بدلا۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی کی مین بلڈنگ کا ڈائزین بہت خوبصورت ہے۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسٹیڈیم کی تعمیر میں حصہ لینے والے ورکرز آج کی تقریب میں مہمانِ خصوصی ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا ویو، لاہور قذافی اسٹیڈیم سے زیادہ اچھا ہے۔
محسن نقوی نے تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے تنقید کرنے والے آج پھر ہار گئے ہیں۔ اسٹیڈیم میں پارکنگ کے لیے علیحدہ جگہ مختص کی گئی ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ ٹیم پر مکمل اعتماد ہے اور کامیابی کے لیے پر امید ہیں۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ہمیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔
دوسری جانب کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد رضوان نے ورکرز استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ثیمپیئنز ٹرافی میں کامیابی کے لیے سخت محنت کریں گے۔ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ٹیم کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر ایڈوائزر عامر میر، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر، پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان، ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نیسپاک سمیت پی سی بی کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔