Follw Us on:

فلسطینی کسی محفوظ مقام پر جاکر رہیں، ٹرمپ کی اردنی بادشاہ سے ملاقات

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
ہم غزہ کو خریدنے نہیں جا رہے، بلکہ ہم اسے منظم طریقے سے چلائیں گے۔ (فوٹو: روئٹرز)

اردنی بادشاہ عبداللہ نے وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جہاں مذاکرات سے قبل اوول آفس میں دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی، ٹرمپ نےکہا کہ انہیں 99 فیصد یقین ہے کہ وہ ‘مصر کے ساتھ بھی کچھ’ کرنے کے قابل ہوں گے۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق ٹرمپ کے غزہ کے فلسطینیوں کو دی جانے والی دھمکی کے بعد اردن کے بادشاہ عبداللہ وائٹ ہاؤس پہنچے ہیں، جہاں انھوں نے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔ مذاکرات سے قبل اوول آفس میں دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی، امریکی صدر ٹرمپ نےکہا کہ فلسطینی کسی اور مقام پر جا کر محفوظ رہیں، جو کہ غزہ نہیں ہے۔

ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ کو خریدنے نہیں جا رہے، بلکہ ہم اسے منظم طریقے سے چلائیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں 99 فیصد یقین ہے کہ وہ ‘مصر کے ساتھ بھی کچھ’ کرنے کے قابل ہوں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں اردن اور مصر میں زمین کے ٹکڑے ہوں گے، جہاں فلسطینی رہیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ حماس ہفتے تک غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں کو رہا کر دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر رہائی نہیں ہوتی ہے تو، “تمام شرط بند ہیں۔”

دوسری جانب اردنی بادشاہ عبداللہ نے غزہ سے 2000 بیمار فلسطینی بچوں کو لے جانے کی پیشکش کی، اردنی بادشاہ نے مزید کہا کہ مصر ایک منصوبہ پیش کرے گا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ کیسے کام کیا جائے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر اردن اپنے ساتھ غزہ میں بسنے والے فلسطینیوں کو نہیں لے جاتا، تو وہ اردن کو دی جانے والے امداد روکنے پر غور کرے گا، فلسطینیوں کو غزہ چھوڑ کر اردن سمیت ہمسایہ ممالک میں کوچ کر جانا چاہیے، جس کے بعد اردنی بادشاہ وائٹ ہاؤس دورہ پر پہنچے ہیں۔

یاد رہے کہ اردن پہلے بھی 20 لاکھ رجسٹرڈ فلسطینیوں کو رکھنے والا ملک ہے، جہاں 1948 میں اسرائیل کے بننے کے بعد جلاوطن ہونے والے فلسطینی پناہ گزین ہیں۔ اردن مقبوضہ مشرقی یروشلم میں عیسائی اور مسلمانوں کے مقدس مقامات کا سرکاری محافظ ہے۔ ٹرمپ کے دوسرے عہد میں ملاقات کرنے والے اردنی بادشاہ عبداللہ پہلے عربی ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس