کپتان اور نائب کپتان کی شاندار شراکت سے پاکستان فائنل میں پہنچ گیا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ فریقی سیریز کا تیسرا میچ کھیلا گیا، پروٹیز نے شاہینوں کو جیت کے لیے 353 رنز کا ہدف دیا، جسے شاہینوں نے 49 اوورز میں با آسانی حاصل کر لیا۔ پاکستان نے پروٹیز سے 6 وکٹوں سے جیت حاصل کر لی۔
سہ ملکی کرکٹ سیریز کا تیسرا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا، جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے، پاکستان نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 49 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 353 کی بجائے 355 رنز بنا کر شاندار فتح حاصل کر لی۔ پاکستان کا ایک روزہ کرکٹ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

پاکستان کی جانب سے ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے فخر زمان اور بابراعظم کریز پر آئے، دونوں اوپننگ بلے بازوں نے 57 رنز کی شراکت داری، بابراعظم زیادہ کریز پر نہ ٹک سکے اور 23 اسکور بنا کر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد سعود شکیل نے کریز پر قدم رکھا اور وہ بھی نہ ٹہر سکے اور آؤٹ ہوگئے اور پھر پیچھے فخر زمان بھی 28 گیندوں پر 41 اسکور بنا کر چلتے بنے۔

فخر زمان کے جانے کے بعد ٹیم کی کمان کپتان اور نائب کپتان نے تھامی اور اپنے فرض کو بخوبی نبھایا، دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے سینچریاں بنائیں اور ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا، لیکن بد قسمتی سے سلمان علی آغا اختتام تک نہ ٹہر سکے اور 3 رن قبل آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے 128 بالوں پر 122 بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، جب کہ نائب کپتان سلمان علی آغا نے جارحانہ اننگ کھیلتے ہوئے 103 بالوں پر 134 رنز بنائے۔
پروٹیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور شاہینوں کو 353 رنز کا ہدف دے دیا، کپتان ٹیمبا بووما اور ٹونی ڈی زورزی نے اننگ کا بہترین آغاز کیا اور 50 رنز کی شراکت داری کی، مگر ٹونی ڈی زورزی زیادہ دیر گریز پر ٹک نہ سکے اور پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے اسے محض 22 رنز پر چلتا کیا۔
ٹونی ڈی زورزی کے پویلین لوٹ کر جانے کے بعد میتھیو بریٹزکے گریز پر آئے، ٹیمبا بووما اور میتھیو نے شاندار باری کھیلتے ہوئے ٹیم کا مجموعی اسکور 170 پر پہنچا دیا، جس کے بعد کپتان بووما رن آؤٹ کر دیے گئے۔
پروٹیز کی جانب سے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا گیا، کپتان ٹیمبا بووما نے 82، میتھیو نے 83، جب کہ کلاسن نے 87 رنز بنائے اور پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔ اس کے علاوہ کائل ویرین 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹ گئے۔
پروٹیز کے خلاف پاکستانی باؤلرز خاص کمال نہ کر سکے اور یکے بعد دیگے پٹتے چلے گئے ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے 2، جب کہ نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے آج ہونے والے میچ میں جو بھی جیتے گا، وہ فائنل میں نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گا۔ شاہینوں اور پروٹیز کے لیے یہ میچ ‘ڈو آر ڈائی’ کی حیثیت رکھتا ہے۔دونوں ٹیموں کے لئے یہ میچ سیمی فائنل کی اہمیت اختیار کر چکا ہے،ہارنے والی ٹیم فائنل میں جگہ نہیں بنا سکے گی۔
پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف اپنی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی ہیں، زخمی ہونے والے باؤلر حارث رؤف کی جگہ فاسٹ باؤلر محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جب کہ بیٹسمین کامران غلام کی جگہ سعود شکیل کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستانی پلیئنگ الیون میں کپتان محمد رضوان ، بابر اعظم ،نائب کپتان سلمان علی آغا ، فخر زمان اور سعود شکیل ،طیب طاہر ، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی اسکواڈ کا حصہ ہونگے، اسکے علاوہ قومی پلیئنگ الیون میں نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف گزشتہ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف انجری کا شکار ہو گئے، پہلے دو میچز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان اور جنوبی افریقہ دونوں کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز کے فائنل میں جگہ بنائی تھی، اب 14 فروری کو شاہینوں کا مقابلہ کیویز سے ہو گا۔