پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کے سیمی فاینل میچ میں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس وجہ سے ممکن ہے کہ تلخ کلامی کرنے والے کھلاڑیوں پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔
سہ ملکی سیریز کے جاری سیمی فائنل کے دوران پروٹیز کے اوپنر کھلاڑی میتھیو بریٹز نے رن لینے کے دوران پاکستانی باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو کندھا مارا جس کی وجہ سے شاہین شاہ آفریدی اور پروٹیز کے کھلاڑی کے درمیان اچھی خاصی تلخ کلامی ہوئی ۔
پاکستانی باؤلر نے جب تیمبا باووما کو 82 رنز پر رن آؤٹ کیا تو پاکستانی فیلڈرز خوشی میں اچھلتے ہوئے ان کے سامنے آگئے اور سخت جملے بولے ، ایک کھلاڑی نے سامنے آکر راستہ روک دیا،راستہ روکنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے اور ریفری کی جانب سے سخت کارروائی کا امکان ہے۔
ان کھلاڑیوں میں گرما گرمی کی وجہ سے ممکن ہے کہ ان پرپانچ میچز تک کی پابندی لگ سکتی ہے اور آئی سی سی ان کے خلاف سخت ایکشن لے سکتی ہے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں اس وقت پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیمی فائنل میچ جارہی ہے ۔
جنوبی افریقہ نے اپنی بہترین اننگز کے ساتھ آغاز کیا اور جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے ہیں