نیپرا نے ایک ماہ کے لئے بجلی ایک روپے 23 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ،کمی دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے
نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ایک روپے 23 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی،بجلی صارفین کو فروری کے بجلی بلوں میں ریلیف ملے گا ۔
کے الیکڑک کے لئے بھی بجلی 1 روپے 23 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی گئی ہے،کے الیکڑک کے لئے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کمی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کمی کااطلاق لائف لائن الیکڑک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر نہیں ہوگا
نیپرا نے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا کہ بجلی کی قیمت میں کمی نومبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کو ریلیف فروری 2025 کے بلز میں ملے گا، جس کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج کہا تھا کہ بجلی کی قیمتوں پر آئی ایم ایف کے نہ ماننے کا خدشہ اب نہیں رہا، سربراہ آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ منصوبہ بناکر لائیں ہم بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔