Follw Us on:

پنجاب اسمبلی اجلاس، مزید نئے 5 بل پیش

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پانچوں بل کمیٹیوں کو ریفر کرنے کے بعد 2 مہینے کے اندر رپورٹ طلب کرنے کا کہا گیا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

پنجاب اسمبلی کےاجلاس میں سرکاری کاروائی کے دوران مزید 5 بل پیش کر دئیے گئے، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ نے بلز کو متعلقہ اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو ارسال کردیا۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پانچ بل پیش کیے گئے ہیں، جن میں دی پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بل 2025 اور دی پنجاب فورینسک سائنس اتھارٹی بل 2025 پیش کی گئے ہیں۔

ان کے علاوہ دی پنجاب لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2025 ، دی پنجاب انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس(ترمیمی) بل 2025 اور دی پنجاب ویگرینسی (ترمیمی) بل 2025 پیش کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ تمام بل وزیرِ پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پیش کیےہیں، پانچوں بل کمیٹیوں کو ریفر کرنے کے بعد 2 مہینے کے اندر رپورٹ طلب کرنے کا کہا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں پانچوں بل اپوزیشن کی عدم موجودگی میں پیش کیے گئے، بل پیش کرتے وقت چند حکومتی ارکان ایوان میں موجود تھے۔

مزید یہ کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے، اجلاس کا ایجنڈا مکمل ہونے پر پینل آف چیئرمین سمیع اللہ خان نے اجلاس ملتوی کر دیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس