پاکستان میں جنگلی پولیو وائرس ٹائپ 1 ( ڈبلیو پی وی ) 2025 کا دوسرا کیس رپورٹ کیا گیا ہے، جو کہ سندھ کے علاقے بدین میں تصدیق ہوا ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے پولیو کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے سندھ کے ضلع بدین سے 2025 میں پاکستان کے دوسرے جنگلی پولیو وائرس ٹائپ 1( ڈبلیو پی وی ) کیس کی تصدیق کی ہے۔
یہ کیس تحصیل ٹنڈو باگو کی یونین کونسل (یو سی) مٹھی سے تعلق رکھنے والی 48 ماہ کی بچی میں سامنے آیا ہے۔
جبکہ اس سے پہلے2025 میں پولیو کا کیس خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں رپورٹ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے سندھ کے ضلع شکارپور میں پولیو کا 2024 کا ایک اور کیس کی تصدیق کی ہے اور شکارپور سے 2024 میں پولیو کا یہ دوسرا کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔
گزشتہ سال یعنی 2024 کے اب تک 74 جنگلی پولیو کے کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، ان میں سے 27 بلوچستان میں، 23 سندھ میں، 22 خیبرپختونخوا میں، اور ایک ایک پنجاب اور اسلام آباد میں رپورٹ کیے گئے ہیں۔
پاکستان پولیو پروگرام ہر سال متعدد بڑے پیمانے پر ویلسینیشن مہم چلاتا ہے ، جس سے ویکسین براہ راست بچوں کی دہلیز تک پہنچ جاتی ہے۔

واضح رہے کہ نمونے کے لیے انکیوبیشن کی مدت تقریباً تین ہفتے ہے، جو سردیوں کے موسم میں مزید بڑھ سکتی ہے۔