Follw Us on:

لگتا ہے فائنل میں 99 فیصد کراؤڈ ہمارے خلاف ہو گا، کیوی کپتان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پاکستان کے خلاف فائنل کے لیے پلیئنگ الیون کو حتمی شکل نہیں دی۔ (فوٹو: پی سی بی)

کیوی کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ لاہور اور کراچی کا کراؤڈ بہت اچھا ہے اور لگتا ہےفائنل میں  99 فیصد کراؤڈ ہمارے خلاف ہو گا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیوی کپتان مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹ فلیٹ ہے۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہدف کے تعاقب میں اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے، محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے میچ میں شاندار باری کھیلی۔

کیوی کپتان نے کہا کہ 1روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ مشکل کام مڈل اوورز میں وکٹیں نکالنا ہوتا ہے، اگر مڈل اوورز میں وکٹیں نہ نکالی جائیں، تو ایک بڑی شراکت قائم ہو جاتی ہے، جو میچ کو مخالف ٹیم سے دور لے جاتی ہے۔

مچل سینٹنر نے کہا کہ کین ویلیم سن نے گزشتہ دو میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، توقع ہے کہ وہ فائنل میں بھی ایسا کھیلیں گے، جنوبی افریقہ کے خلاف ویلیم سن نے عمدہ باری کھیل کر اپنی کلاس کو ظاہر کیا ہے۔ پاکستان کے خلاف  شاید اسٹرائیک ریٹ سے خوش نہیں ہوئے اور جنوبی افریقہ کے خلاف اسے بڑھایا۔

مزید پڑھیں: محمد رضوان اور سلمان علی آغا کی شاندار شراکت سے پاکستان فائنل میں پہنچ گیا۔

کیوی کپتان  نے کہا کہ پاکستان کے خلاف فائنل کے لیے پلیئنگ الیون کو حتمی شکل نہیں دی، فائنل ایک ہائی اسکورنگ میچ ہوگا اورایک زبردست میچ کی امید ہے۔ فائنل سے قبل تیاری کا اچھا وقت ملا ہے۔

 مچل سینٹنر نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیل کھیل کر بہت لطف اندوز ہوتے ہیں، کراچی اور لاہور کا کراؤڈ بہت اچھا ہے، لگتا ہے فائنل میں 99 فیصد کراؤڈ ہمارے خلاف ہی ہو گا۔

کیوی کپتان نے کہا کہ تین دن میں دومیچز کھیلے ہیں، جس کی وجہ سےکچھ تھکن ہو گئی ہے۔

مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ راچن رویندرا اب بہتر محسوس کررہے ہیں،لیکن جلد بازی میں کوئی خطرہ مول نہیں لیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ رچن رویندرا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس