Follw Us on:

اسرائیلی وزیراعظم کا بیان توہین آمیز‘ پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان

مظہر اللہ بشیر
مظہر اللہ بشیر
انہوں نے کہا کہ انڈیا کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ انڈیا کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

پاکستان نے اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے سعودی عرب میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہمیشہ کی طرح ریاض کے ساتھ کھڑا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ ترکیہ کے صدر نے قبرص کے معاملے پر پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ کے صدر کے دورے کے دوران 24 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

دورے کے دوران دونوں سربراہان مملکت کی سربراہی میں ترکیہ پاکستان اسٹرٹیجک کونسل کا ساتواں اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔

مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

ترک صدر کا پاکستان پہنچنے پرآصف زرداری اور شہباز شریف نے استقابل کیا (فوٹو: وزیراعظم ہاؤس)

انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اسرائیلی وزیراعظم کے حالیہ بیان کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب سے مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاض کے فلسطین پر غیر متزلزل مؤقف کو کمزور کرنے اور اس کے فلسطینی نصب العین کو غلط طریقے سے پیش کرنے کی کوئی بھی کوشش انتہائی افسوس ناک ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے گذشتہ ہفتے اسرائیلی ٹی چینل 14 کو ایک انٹرویو کے دوران فلسطینیوں کی خودمختاری کے کسی تصور کو مسترد کرتے ہوئے ان کے اپنے وطن کی بجائے سعودی عرب میں ایک فلسطینی ریاست قائم کرنے کی تجویز دی تھی۔

 

مظہر اللہ بشیر ملٹی میڈیا جرنلسٹ کی حیثیت میں پاکستان میٹرز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

مظہر اللہ بشیر

مظہر اللہ بشیر

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس