Follw Us on:

نیوزی لینڈ سکواڈ کا ایک کھلاڑی چیمپیئنز ٹرافی سے باہر: اب کیوی ٹیم کا حصہ کون ہو گا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بین سیرز آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہوگئے ( فائل فوٹو)

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں تاریخ گزرنے کے بعد ٹیکنیکل کمیٹی کی مدد سے پہلی تبدیلی ہو گئی ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹیکنیکل کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کو بین سیئرز کے متبادل کے دور پر نیوزی لینڈ ٹیم میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔

جیکب ڈفی کو بین سیئرزکی ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سےباہر ہونے کے بعد متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔جیکب ڈفی  نے 10 ون ڈے کھیل رکھے ہیں۔ اب سے ایونٹ کے اختتام تک کسی بھی کھلاڑی کی تبدیلی کے لیے ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری ضروری ہوگی۔
ٹیکنیکل کمیٹی میں آئی سی سی کے جنرل مینیجر وسیم خان، آئی سی سی عبوری ہیڈ آف ایونٹ سارا ایڈلر اور پی سی بی کے عثمان واہلہ اور آزاد نمائندوں کی ٹیم کے شان پولاک چار لوگ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 1996 کے بعد پاکستان میں ہونے والا پہلا یہ عالمی کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جو 19 فروری سے پاکستان کے تین شہروں سمیت کراچی لاہور راولپنڈی کے ساتھ دبئی میں شروع ہوگا۔ اس سال ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں کی شرکت ہے۔ دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ کی دو ٹاپ سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس