اپریل 4, 2025 4:19 شام

English / Urdu

Follw Us on:

معاشی مشکلات کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 60 فیصد اضافہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 2024 میں 60 فیصد کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا ہے، لیکن اس کی وجہ ابھی تک معمہ بنی ہوئی ہے۔

ایک طرف ملک کو کم زرِ مبادلہ کے ذخائر، قرضوں کا بوجھ، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور سست اقتصادی شرح نمو کا سامنا ہے، تو دوسری طرف اسٹاک مارکیٹ کی مسلسل ترقی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔

 یہ صورتحال بظاہر متضاد نظر آتی ہے۔ ملک کی معاشی مشکلات کے باوجود اسٹاک ایکسچینج میں یہ زبردست اُتار چڑھاؤ کیسے ممکن ہوا؟

کیا یہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کی نشانی ہے یا کچھ اور؟ اس بڑھتے ہوئے رجحان کے پیچھے کیا راز چھپے ہیں، جو پاکستان کے مستقبل کو شکل دینے والے ہو سکتے ہیں؟

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس