Follw Us on:

صوبے کی ترقی کیلئے وفاق کے تعاون کو سراہتے ہیں: وزیر اعلیٰ بلوچستان

زین اختر
زین اختر
وزیراعلیٰ بلوچستان نے لیویز چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سرداروں کی طرح عام عوام کے بچوں کو آگے بڑھنے کا موقع دیں گے، کسانوں کو سہولت دے کر زراعت کو ترقی کی جانب لے کر جا رہے ہیں۔

بلوچستان حکومت اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی سوئی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018 میں پی ٹی آئی کی جانب سے اس منصوبے کی جانب توجہ نہیں دی گئی۔

بلوچستان کے نوجوانوں کو بیرون ملک کام کرنے کے مواقع فراہم کرنے پر کام کر رہے ییں، عوامی مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے، بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں۔

دریں اثنا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ کئی ماہ سے التوا کا شکار منصوبے کو عملی جامع پہنانے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کو مبارکباد دیتا ہوں۔

احسن اقبال نے کہا کہ معاشرتی ترقی کیلئے لڑکیوں کی تعلیم بہت ضروری ہے، ایک لڑکی کی تعلیم ایک خاندان کی تعلیم ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مسائل حل کرنے کیلئے غربت کا خاتمہ سب سے اہم ہے، نوجوانوں کو مذموم مقاصد کیلئے اُکسانے والے ان کے خیرخواہ نہیں، نوجوانوں کو کتاب اور کمپیوٹر سے دور کرنے والے غیرملکی ایجنٹ ہیں۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ 2013 سے 2018 تک بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی، دہشتگردی کرنے والے ترقی کا عمل آگے بڑھتا نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے صوبائی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

زین اختر

زین اختر

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس