Follw Us on:

پاکستان میں برطانیہ سمیت دیگر غیرملکی سمز کیخلاف کریک ڈائون، 44 ملزمان گرفتار

زین اختر
زین اختر

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبرکرائم وقار الدین سید نے کہا ہے کہ پاکستان میں برطانیہ سمیت دیگر غیرملکی سمز کیخلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا، برطانوی سمز کے استعمال کی تعداد معمول سے زیادہ ہے۔

وقار الدین سید نے غیرملکی سمز کیخلاف کریک ڈائون کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 44 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔انٹرنیشنل سمز کے غیرقانونی استعمال سے جرائم کا ارتکاب کیا جاتا ہے۔

کریک ڈائون کے دوران اب تک 8 ہزار 363 یوکے سمز برآمد کی گئی ہیں، ملزمان کو ملتان، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، پشاور، سکھر، ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا۔

 

 

انھوں نے کہا کہ یوکے سمز کو دہشتگردی، مالی فراڈ اور پورنو گرافی جیسے کرائم کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔پری ایکٹویٹ برطانوی سمز مارکیٹ میں آن لائن آرڈر پر باآسانی دستیاب ہیں، مختلف شہروں میں یوکے سمز کی غیرقانونی فروخت کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں۔

وقارالدین سید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ برطانوی سمز استعمال ہو رہی ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی آن لائن آرڈر کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبرکرائم کے مطابق انٹرنیشنل سمز بین الاقوامی مسافروں کے ذریعے منگوائی جاتی ہیں، انٹرنیشنل سموں کا غلط استعمال پاکستان میں قابل سزا جرم ہے۔

زین اختر

زین اختر

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس