Follw Us on:

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی زیرِ اہتمام 2 روزہ فلسطین کانفرنس کا آغاز

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Whatsapp image 2025 02 15 at 1.32.39 pm

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے تحت 2 روزہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے جو فلسطین اور غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔

کانفرنس کے افتتاحی سیشن کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کریں گے، جبکہ اس سیشن میں جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم، ڈاکٹر اشرف عواد اور حافظ عزیر علی خان اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

اس کے علاوہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ پرائم میڈیا سیشن کی صدارت کریں گے جس میں قومی و بین الاقوامی میڈیا پرسنز اور تجزیہ کار شرکت کریں گے۔

بین الاقوامی سیشن میں دنیا کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے مندوبین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے جن میں ملائیشیا، ایران، ترکیہ، جنوبی افریقہ، اردن اور موریطانیہ شامل ہیں۔ جبکہ اس سیشن کی صدارت آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر مسعود احمد خان کریں گے۔

مزید برآں امریکا، فلسطین، برطانیہ، شام، ڈومینیکا، غزہ اور عراق سے آئے ہوئے غیر ملکی مندوبین بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

قومی سیشن کی صدارت امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کریں گے جس میں جماعت اسلامی کے دیگر رہنماؤں جیسے امیر العظیم، سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر علی ظفر، سینیٹر رضا ربانی اور سینیٹر راجہ عباس ناصر جعفری بھی خطاب کریں گے۔

اس کے علاوہ ڈیجیٹل میڈیا سیشن میں شعیب ہاشمی سمیت دیگر شخصیات بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس