Follw Us on:

کراچی کنکریٹ کا جنگل بن گیا ہے، امیر جماعتِ اسلامی کراچی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
وفاق کے کرنے والے کام ہمارا ٹاون کررہا ہے۔ (فوٹو: فیسبک)

امیر جماعتِ اسلام کراچی منعم ظفر خان نے شائننگ اسٹار ٹیلنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق نے جو کام کرنا تھے، وہ ہمارا ٹاؤن کر رہا ہے، کراچی شہر کنکریٹ کا جنگل بن گیا ہے۔

جماعتِ اسلامی کراچی کا ٹاون میونسپل کارپوریشن گلبرگ کے تحت شائننگ اسٹار ٹیلنٹ ایوارڈ  انعقاد کیا گیا، جس  میں تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔

امیر جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ہے، منعم ظفر خان نے شائننگ اسٹار ٹیلنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ٹاون چئیر مین اور ان  کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

امیر جماعتِ اسلامی نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پتا ہے کہ کمند ڈالنا کیا ہوتا ہے ؟ وہ رسی جو آپ کو ستاروں تک لے جائے  اورگلبرگ ٹاون کی ٹیم آج ستاروں کو کو روشن کررہی ہے ۔

منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ 200 طالب علموں کو اس فیسٹ کے لئے چنا گیا ہے اور 40 طالب علموں کو لیپ ٹاپ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے تاجر اپنا مقدمہ آرمی چیف کے سامنے لڑیں تو بلاول کو مسئلہ ہوتا ہے۔

امیر جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے کرنے کا کام سے وہ غافل ہیں، ایسا نظام ہے کہ جن کے پاس پیسہ نہیں، وہ تعلیم حاصل نہیں کرسکتا۔ پاکستان میں دو کروڑ باسٹھ لاکھ بچے جو کہ آبادی کا 25 فیصد بنتے ہیں، وہ تعلیم سے محروم ہیں۔

منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ نعمت اللہ خان کے دور میں 32 کالجز قائم ہوئے، وفاق کے کرنے والے کام ہمارا ٹاون کر رہا ہے، اب یہ شہر کنکریٹ کا جنگل بن گیا ہے، جماعتِ اسلامی  نے اجڑی ہوئی گرین بیلٹس کو فارسٹ بنایا ہے۔

امیر جماعتِ اسلامی کراچی نے جدید دور کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ یہ دور آئی ٹی کا دور ہے اور اب دنیا گلوبل ویلیج ہے۔لیپ ٹاپ دینے کا مقصد یہی ہے کہ بچے ٹیکنالوجی کا استعمال کریں ۔اس وقت آئی ٹی کی ایکسپورٹ 3.2 بلین ہے ۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعتِ اسلامی نے بنو قابل کے ذریعہ 48 ہزار بچوں کو مفت تعلیم دی۔

امیر جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ حکمران تمام مسائل سے غافل ہیں، یہاں موجود بچوں کا ٹیلنٹ پاکستان کو لیڈ کرے گا، انٹرمیڈیٹ ، میٹرک اور مدرسے کے حفاظ کو نمایاں کارکردگی پر لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس