انڈونیشیا کے صوبے بنتن کی ایک عدالت نے رواں ہفتے درجنوں نایاب جاون گینڈوں کو قتل کرنے والے شکاریوں کو طویل سزا سنا دی ، جس میں ماسٹر مائنڈ کو 12، جب کہ اس کے ساتھیوں کو 11،11 سال کی سزا سنا دی گئی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انڈونیشیا کی ایک عدالت نے درجنوں نایاب جاون گینڈوں کو قتل کرنے والے شکاریوں کو طویل قید کی سزا سنا دی ہے۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا کا سب سے زیادہ آبادی والا جزیرہ گینڈوں کا گھر ہے، جو کہ اس وقت خطرے سے دو چار ہے۔
مزید پڑھیں: جاپان کی جیل بزرگ خواتین کی پناہ بن گئی، مگر کیسے؟
سرکاری حکام کے مطابق 82 گینڈوں کے بارے میں سوچا جاتا ہے کہ وہ اپنے آخری گھر مغربی جاوا کےاُجنگ کولون نیشنل پارک میں رہ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ مجرم گروہ نے 2023 میں 120,000 ہیکٹر پر مشتمل پارک میں پانچ سال کے عرصے میں 26 گینڈوں کو مارنے کا اعتراف کیا تھا۔
اے ایف پی کے مطابق انڈونیشیا کے صوبہ بنتن کی ایک عدالت نے رواں ہفتے اس گینگ کے ماسٹر مائنڈ کو 12 سال قید اور اس کے پانچ ساتھیوں کو 11 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
دوسری جانب تحفظ پسندوں نے اس فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس سے جنگلی حیات کے منافع بخش جرائم کو روکنے میں مدد ملے گی۔