Follw Us on:

راولپنڈی اور اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 48 منٹ پر محسوس کیے گئے ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

راولپنڈی اور اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 48 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما سنٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 محسوس کی گئی ہے۔

میٹ آفس کے مطابق زلزلے کی گہرائی 17 کلومیٹر محسوس کی گئی ہے، جب کہ زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے جنوب مشرق میں 8 کلومیٹر تھا۔

مزید پڑھیں: سولر سائیکل کے ساتھ 50 کلومیٹر بغیر ایندھن کے سفر کریں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے علاوہ آزاد کشمیر، مری سمیت گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس