براعظم افریقا کے ملک مالی میں سونے کی کان گرنے سے 48 افرادہلاک ہوگئے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 15 فروری کو مغربی مالی میں سونے کی ایک غیر قانونی کان کے گرنے کے نتیجے میں کم از کم 48 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں زیادہ تعداد نوجوان خواتین کی ہے۔
مقامہ پولیس نے بتایا کہ ” متاثرین میں سے کچھ پانی میں گر گئے۔ ان میں ایک خاتون بھی تھی جس کی پیٹھ پر اس کا بچہ تھا”۔
ان کا کہنا تھا کہ ” یہ حادثہ ایک لاوارث جگہ پر پیش آیا جو پہلے ایک چینی کمپنی کے زیر انتظام تھا”۔

واضح رہے کہ مالی افریقا میں سونا برآمد کرنے والے چند بڑے ممالک میں سے ایک ہے اور وہاں کانوں میں اکثر جان لیوا حادثات ہوتے رہتے ہیں۔
حکام کو غیر قانونی کان کنی کو روکنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور اسی وجہ سے مالی دنیا کے چند غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے۔
گزشتہ ماہ جنوبی مالی میں سونے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔