Follw Us on:

پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کے لیے تیار، رنگا رنگ افتتاحی تقریب جاری

مادھو لعل
مادھو لعل
پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کے لیے تیار ہے۔ (فوٹو: پی سی بی)

لاہور شاہی قلعہ میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی رنگا رنگ تقریب جاری ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کے لیے تیار ہے۔

شاہی قلعہ لاہور میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں مہمانوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہے۔

رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں مہمانوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہے (فوٹو: پی سی بی)

افتتاحی تقریب میں نامور گلوکار عاطف اسلم اپنی آواز کا جادو جگائیں گے اور تقریب کی شان و شوکت میں چار چاند لگا دیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا ہے۔

مزید یہ کہ چیمپیئنز ٹرافی 2017 فاتح کپتان سرفراز احمد، جنید خان، حسن علی، محمد عامر اور اظہر علی بھی افتتاحی تقریب میں موجود ہیں، ان کے علاوہ آل راؤنڈر شاداب خان، عماد وسیم اور حارث سہیل بھی تقریب میں موجود ہیں۔

عماد وسیم اور حارث سہیل بھی تقریب میں موجود ہیں۔ (فوٹو: پی سی بی)

دوسری جانب آئی سی سی آفیشلز، سابق سی ای او آئی سی سی جیف ایلر ڈائس، ایونٹ ہیڈ سارہ ایڈگر اور سینئر کرکٹر وہاب ریاض، وزیر کھیل فیصل کھوکھر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان بھی افتتاحی تقریب میں موجود ہیں۔

مادھو لعل

مادھو لعل

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس