Follw Us on:

اسرائیل نے غزہ جنگ بندی میں توسیع کے لیے رضا کار مصر بھیج دیے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
اسرائیل حماس جنگ بندی رواں ہفتے بھی جاری رہے گی

اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کے لیے امن رضا کاروں کو مصر کے شہر قاہرہ روانہ کر دیا ہے۔

اس حوالے سے صدر ٹرمپ کے سفیر سٹیو وٹکوف نے بتایا کہ اسرائیل حماس جنگ بندی رواں ہفتے بھی جاری رہے گی، مذاکرات دوسرے حصے میں داخل ہو چکے ہیں۔

امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے ایک روز بعد سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ کو زبردستی خالی کروانے کے منصوبے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں موبائل گھروں، ٹینٹس اور امدادی سامان کی ترسیل روکنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ غزہ کے جنوبی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے دوران اب تک 48 ہزار سے زائد فلسطینی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اب تک جنگ کے دوران ایک لاکھ گیارہ ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں جبکہ ہزاروں لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔

48 ہزار سے زائد فلسطینی جان کی بازی ہار چکے ہیں

واضح رہے کہ اس خونی جنگ میں جہاں بھاری جانی نقصان ہوا وہیں اسرائیل کا بھاری زرمبادلہ بھی بموں اور میزائلوں کی نذر ہو گیا ہے۔

عالمی جریدے بلومبرگ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے جنگی اخراجات آٹھ ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر گئے ہیں، ان اخراجات میں پولیس کا بجٹ، سکیورٹی سروسز اور حماس کے حملے کے بعد تعمیراتی کام کا خرچ بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی امداد کے باوجود اسرائیل کو اضافی فنڈنگ کی ضرورت درپیش ہوگی جبکہ بھاری قرضوں سے نمٹنے کے لیے الگ رقم درکار ہوگی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری نے غزہ پٹی میں شہریوں کی بڑھتی ہوئی اموات اور انسانی بحران پر بین الاقوامی دباؤ کا سامنا کرتے ہوئے حال ہی میں اپنی افواج کو کم کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’لڑائی 2024 تک جاری رہے گی، ہم جنگ کے مقاصد کے حصول، شمال اور جنوب میں حماس کو ختم کرنے کے منصوبے کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل کی مالی مشکلات میں اضافے کا ایک اور باعث حوثی ملیشیا ہے جس کی طرف سے حملوں کے بعد تجارتہ بحری جہازوں کو طویل راستہ اختیار کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس