کراچی کے صنعتی علاقے حب میں صنعتکاروں نے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
حب میں صنعتکاروں نے جمعرات سے شروع ہونے والی غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کیا کیونکہ پانی کی جاری قلت کی وجہ سے پیداواری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں. جس سے بھاری مالی نقصان ہو رہا ہے۔
حب چیمبر آف کامرس انڈسٹری (ایچ سی سی آئی) کے ترجمان نے کہا”ہم نے مقامی حکومتی اداروں کو مواصلات کے تمام ذرائع سے شکایات کی ہیں ، پھر بھی یہ مسئلہ حل نہیں ہوا ہے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ” پانی کے بغیر پیداواری سرگرمیاں جاری نہیں رہ سکتیں اور صنعتکاروں کے پاس یہ سخت قدم اٹھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے”۔

ان کا کہنا تھا کہ” پانی کی عدم فراہمی نے نہ صرف فیکٹریوں کے کام کو متاثر کیا ہے بلکہ مزدوروں اور رہائشیوں کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے”۔
ایچ سی سی آئی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جب تک پانی کے مسئلے کو حل نہیں کیا جاتا، ہڑتال جاری رہے گی۔
انہوں نے مقامی حکام پر زور دیا کہ وہ تیزی اس مسئلے کا حل تلاشکریں اور علاقے میں کاروباری کارروائیوں کے تسلسل کو یقینی بنائیں۔