Follw Us on:

نیوزی لینڈ کے سٹار باؤلر چیمپئنز ٹرافی سے ایک دن پہلے باہر ہوگئے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے لیوکی فرگوسن کی جگہ کائلے جیمیسن کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی اجازت دے دی۔ (فوٹو: کرک انفو)

چیمپئنز ٹرافی سے ایک روز قبل نیوزی لینڈ کے لیوکی فرگوسن باہر ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق لیوکی فرگوسن دائیں پاوں میں انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوئے ہیں۔ لیوکی فرگوسن کی جگہ کائلے جیمیسن کوچیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیاہے۔

آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے لیوکی فرگوسن کی جگہ کائلے جیمیسن کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی اجازت دے دی۔

یاد رہے اسکواڈ کا اعلان کرنے کی آخری تاریخ 12 فروری تھی۔

چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز کل 19 فروری سے ہونے جارہا ہے۔ (فوٹو: سپورٹس کارنر)

لیوکی فرگوسن 2023 میں انجرڈ ہونے کے بعد چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم کا حصہ بنے تھے لیکن دوبارہ انجرڈ ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے صائم ایوب اور انڈیا کے جسپرت بمراہ بھی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں ۔

اسی طرح  آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک ذاتی وجوہ کی بنا پر اور مچل مارش انجری کی وجہ سے  میگا ایونٹ سے باہر ہوئے ہیں۔

چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز کل 19 فروری سے ہونے جارہا ہے،جہاں پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 

 

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس