انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے نیا پرومو جاری کر دیا ہے
آئی سی سی نے ایونٹ سے ایک دن پہلے پرومو جاری کیا۔ جس میں تمام شریک ٹیموں کے کھلاڑی ایکشن میں دکھائے گئے ہیں۔
اس پرومو میں چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والے ممالک کی ٹیموں کو اپنی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے پیش کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہر ملک کی ثقافت کو بھی دکھایا گیا ہے۔
نئے پرومو میں پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما بھی اپنی جارحانہ بلے بازی کرتے دکھایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا بواما کو بھی بلے بازی کرتے دکھایا گیا ہے۔
اسی طرح باقی ٹیموں کے بھی مایہ ناز کھلاڑی پرومو میں نظر آئے۔
پرومو حقیقی مناظر اور کارٹونز کا خوبصورت امتزاج ہے۔