Follw Us on:

سلمان اکرم راجا کو عمران خان سے ملاقات سے روک دیا گیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری بیرسٹر سلمان اکرم راجا کو بانی تحریک انصاف عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے سے روک دیا گیا۔

 بیرسٹر سلمان اکرم راجا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پہنچے تو انہیں اڈیالہ جیل میں اندر داخ ہونے سے روک دیا گیا۔

اس موقع پر  سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس انسداد دہشت گردی عدالت کا حکم نامہ موجود ہے۔

انھوں نے کہا کہ مجھے اڈیالہ جیل میں جانے سے روکنا توہینِ عدالت اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اڈیالہ جیل میں جاری ٹرائلز کی لمبی تاریخیں دی گئی ہیں ، جس پر خدشات ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ شعیب شاہین اور فواد چوہدری کی لڑائی سے متعلق ایف آئی آر بھی کٹنی چاہئے، فواد چوہدری تحریک انصاف میں نہیں ہیں۔

دوسری جانب اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور جیل جانے والے راستوں پر کنٹینر لگا دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر فواد چوہدری اور پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی، جس کے دوران فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ رسید کیا تھا۔

اس واقعے کے بعد گذشتہ روز پی ٹی آئی قیادت نے ایک بیان جاری کیا جس میں فواد چوہدی کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اُنہیں ’سیاسی بھگوڑا‘ اور ’پارٹی کا غدار‘ قرار دیا گیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس