عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پاپ فرانسس ڈبل نمونیا کا شکار ہوگئے ہیں، ان کے گردے میں نمونیا پایا گیا ہے۔
88 سالہ پاپ گزشتہ ایک ہفتے سے روم کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق مرض پر قابو پانے کے لیے ڈرگ تھیراپی کی ضرورت ہوگی، جبکہ اب تک کیے گئے لیب ٹیسٹ ، چیسٹ ایکسرے سے بہت کمپلیکس صورتحال سامنے آ رہی ہے۔
ویٹی کن کے مطابق ڈاکٹروں نے انفیکشن کو مدنظر رکھتے ہوئے پاپ فرانسس کی دوسری مرتبہ ادویات تبدیل کی ہیں۔
پاپ اکیس برس کی عمر سے ہی گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں، جب انفیکشن کی وجہ سے ڈاکٹروں کو ان کا ایک گردہ نکالنا پڑا تھا۔
2023 کے دوران جرمنی میں قیام کے وقت بھی پوپ فرانسس طبعیت بگڑنے پر تین روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔