Follw Us on:

وزیراعلیٰ پنجاب ون ڈش کی خلاف ورزی پر برہم، انتظامیہ کو عمل درآمد کرانے کا حکم

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
مریم نواز حکومت نے لاہور میں پاکستان کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان کیا۔ (فائل فوٹو)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا، شادیوں میں ون ڈش پالیسی کا اطلاق فارم ہاؤسز اور پرائیویٹ پراپرٹی میں شادی کی تقریبات پر بھی ہو گا۔

نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ شادی کی تقریبات میں ون ڈش کی خلاف ورزی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔

ون ڈش پالیسی کا اطلاق فارم ہاؤسز اور پرائیویٹ پراپرٹی پر ہونے والی شادیوں پر بھی لاگو ہوگا، جس کے لیے کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی، تاکہ کوئی خلاف ورزی نہ ہو۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کے کاروبار کی ترقی کے لیے اقدامات: فلاحی سکیموں کا اعلان کردیا

مریم نواز نے کہا کہ ایسی خلاف ورزی استطاعت نہ رکھنے والے والدین پر مالی بوجھ بنتی ہے، جب کہ متعدد ڈشز کی روایت کے منفی سماجی اثرات بھی سامنے آتے ہیں۔انہوں نے ہدایت دی کہ خلاف ورزی پر جرمانے اور قواعد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور اگر کہیں خلاف ورزی رپورٹ ہوئی، تو متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو ذمہ دار سمجھا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومتی احکامات کے بعد انتظامیہ نے مختلف اضلاع میں چھاپے مارنے اور شادی ہالز کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، تاکہ ون ڈش پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس