Follw Us on:

2018 میں ملک پر ایک اناڑی مسلط کیا گیا، احسن اقبال

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پاکستان اگلے 22 سالوں میں ایشیا کی بڑی معیشیت بن سکتا ہے۔ (فوٹو: پی ٹی وی)

وفاقی وزیرِ احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2017 میں ن لیگ نے نیشنل سنٹر سائبر اسکیورٹی بنایا، مگر 2018 میں ملک پر ایک اناڑی مسلط کیا گیا۔

کراچی میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کی ترقی کا پلان دیا۔ ملکی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ناگریز ہے۔ پاکستان میں آگے بڑھنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اگلے 22 سالوں میں ایشیا کی بڑی معیشیت بن سکتا ہے، پاکستان قدرتی معدنیات سے مالا مال ہے۔ پاکستان کو ایک جدید معیشیت بنانے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا، تعلیم و تحقیق کے مراکز ہی ترقی کے ضامن ہیں۔

پاکستان اگلے 22 سالوں میں ایشیا کی بڑی معیشیت بن سکتا ہے۔ (فوٹو: پی ٹی وی)

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جدید ترین ڈیٹا سنٹر بنانے پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو مبارک باد دیتا ہوں۔ اڑان پاکستان ملک کی پائیدار ترقی کا منصوبہ ہے، ترقی  کے لیے ہر شعبے میں مصنوعی ذہانت کو اپنانا ہو گا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پی ایچ ڈیز کے لیے اسکالر شپ پروگرام کی بنیاد رکھی۔

مزید پڑھیں: خط لکھنے والے چاہتے ہیں کہ بیساکھی مل جائے جس میں بیٹھ کر اقتدار تک پہنچ جائیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ 2017 میں ہم نے نیشنل سنٹر سائبر سکیورٹی بنایا، مگر 2018 میں ملک پر ایک نااہل شخص کو مسلط کیا گیا۔ اب پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، ملک اب احتجاج اور دھرنوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ پاکستان کو بدنام کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس