Follw Us on:

آئی سی سی ٹورنامنٹ میں جیت کی سوچ لے کر آئے ہیں، روہت شرما

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
آئی سی سی کا ہر ایونٹ بہت اہم ہوتا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

انڈین کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم بہت متوازن ہے، آئی سی سی ٹورنامنٹ میں جیت کی سوچ لے کر آئے ہیں۔

دبئی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انڈین کپتان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کا ہر ایونٹ بہت اہم ہوتا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہو، ایک روزہ ورلڈ کپ ہو یا پھر چیمپیئنز ٹرافی، تینوں فارمیٹس میں گیم میں واپس آنے کے چانسز  بہت کم ہوتے ہیں۔

اس کے برعکس دوسری جانب 50 اوورز کا ورلڈ کپ تھوڑا مختلف ہوتا ہے، کیوں کہ وہاں پر کم بیک کا چانس ہمیشہ موجود ہوتا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور چیمپیئنز ٹرافی میں 2 یا 3 لیگ گیمز ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے ایک میچ ہارنے پر پریشر بڑھ جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: نہ بولنگ چلی نہ بیٹنگ، دفاعی چیمپیئن پاکستان کیویز کے ہاتھوں پہلا میچ ہار گیا

روہت شرما نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں اچھا کھیل پیش کریں گے، ٹورنامنٹ میں ہمارے لیے مختلف چیلنج ہو گا۔ انڈین ٹیم بہت متوازن ہے، اسپنرز اور آل راؤنڈرز کا اچھا کمبی نیشن ہے۔ آئی سی سی ٹورنامنٹ میں جیت کی سوچ لے کر آئے ہیں۔ ہر میچ میں الگ منصوبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

انڈین کپتان کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ورون چکرورتی نیٹ میں زیادہ ویری ایشن والی گیندیں نہیں کرواتے، ہو سکتا ہے کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بچا کر رکھ رہے ہوں۔ ورون کے پاس کچھ الگ ہے، اسی وجہ سے وہ ٹیم کا حصہ ہیں، گزشتہ 8 سے 9 ماہ ان کی کارکردگی متاثر کن رہی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں؟

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس