پنجاب حکومت نے بلوچستان کے مختلف اضلاع کی یونیورسٹیوں، کالجز، ٹیکنکل ایجوکیشن کی طالبات کی میزبانی کی، پنجاب حکومت کی طرف سے بلوچستان کی عوام کے لیے صحت اور تعلیم کے لیے پنجاب میں دروازے کھلے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کرنے والوں میں بلوچستان کے مختلف اضلاع کی یونیورسٹیوں، کالجز، ٹیکنکل ایجوکیشن کے 49 طالبات اور 14خواتین اساتذہ شامل تھیں۔
مریم نوازشریف نے طالبات اور فیکلٹی ممبرز کو لاہور آمد پر خیر مقدم کیا،حکومت پنجاب کی طرف سے بلوچستان کے وفد کو لیپ ٹاپ اور تحائف پیش کیے گئے، بلوچستان کی طالبات کی طرف سے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو روایتی بلوچ شال پہنائی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بلوچستان کی طالبات کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف ایک ہی سال میں پانچ سال کے پراجیکٹ اور پروگرام شروع کرا دیے ہیں۔
پنجاب حکومت کی طرف سے کہا گیا کہ بلوچستان کے طلبہ کو بھی ہونہار سکالر شپ ملیں گے اور لیپ ٹاپ سکیم میں شامل کیا جائے گا۔ نقل و حمل کے اخراجات بچانے کے لئے سبزیاں اورپھل متعلقہ اضلاع میں ہی مقامی طور پر کاشت کی جائیں گی۔ دھی رانی پروگرام کے تحت سپیشل افراد سمیت 1500جوڑوں کی شادیاں سرکاری اخراجات پر ہوچکی ہیں۔
بلوچستان کے کالجز سے آنے والی طالبات نے پنجاب میں جاری پروگرام اور پراجیکٹس کو سراہا۔
بلوچستان کے مختلف کالجز کی طالبات اور فیکلٹی ممبرز وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بلاشبہ باقی صوبوں سے ہر شعبہ میں آگے ہے،پنجاب میں ہیلتھ ایجوکیشن اور دیگر شعبے دوسروں صوبوں سے بتدریج بہتر ہیں،بلوچستان میں 40، 50روپے کی روٹی ملتی ہے، روٹی کی پنجاب میں14، 15روپے نرخ ہونے پر خوشی ہوئی۔