Follw Us on:

پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے:محمد اورنگزیب

حسیب احمد
حسیب احمد
Aurangzeb
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ 592 ارب روپے سے بڑھا کر 716 ارب روپے کیا گیا ہے۔ (فوٹو: فائل)

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی بحالی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

اصلاحات سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا، حکومت معیشت کے تمام شعبوں میں اصلاحات کر رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم معاشی استحکام کیلئے پرعزم ہے، رائٹ سائزنگ کیلئے مکمل پلان تیار کیا ہے۔

اداروں کے تمام معاملات کو دیکھ کر ہی رائٹ سائزنگ کی جائے گی، نجکاری کے عمل کو مزید شفاف بنا رہے ہیں۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ہمیں اپنے معاشی اہداف کا ادراک ہے، صوبائی حکومتیں زرعی ٹیکس پر کام کر رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی ہو رہی ہے، سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو فائدہ ہو رہا ہے، ملک بیجا مراعات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

Author

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس